کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے وفد کے ہمراہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جاکر اظہار یکجہتی کیا اور الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ بلوچستان کے ملازمین گذشتہ سات ماہ سے احتجاج پر ہیں ان کے مطالبات کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمیٹی بھی تشکیل دی جس نے ملازمین تنظیموں سے کئی نشتیں کیں جس کے بعد سفارشات مرتب کیں لیکن افسوس صوبائی حکومت کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے سے گریزاں ہے ۔