• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور پاکستان قدیم رسم و رواج کے امین ہیں، محمد کریمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان برادر ہمسایہ ممالک اور قدیم رسم و رواج کے امین ہیں یہ باتیں انہوں نے خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام شب یلدا کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابو الحسن میری ،ڈائریکٹر محکمہ کلچر داودترین ،عرفان احمد بیگ،سرور جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے،شب یلدا، جس کا مطلب ہے سال کی سب سے طویل رات، ایک قدیم ایرانی روایت ہے جس میں خاندان، دوست احباب ،عزیز و اقارب مل کر اس خاص رات کا جشن مناتے ہیں۔تقریب میں نامور شاعر حافظ شیرازی کے دیوان سے منتخب کلام بھی پڑھا اور سنا یا گیا تقریب میں کوئٹہ میں مقیم ایرانی خاندانوں نے بھی شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید