• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان میں خواتین نے بھی کردار ادا کیا، پروفیسر ڈاکٹر خسانہ جبیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سابق وائس چانسلر ایس بی کے پروفیسرڈاکڑرخسانہ جبیں نے کہاہے کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک علیٰحدہ وطن حاصل کیا ان خیالات کااظہارانھوں نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جب برصغیر میں قائد اعظم پاکستان بنانے کی تحریک چلا رہے تھے تو انہوں نےاس بات کی ضرورت محسوس کی کہ ہندوستان کی مسلمان خواتین اس تحریک میں شامل ہوجائیں انہوں نے مادرِ ملت کو کہا کہ وہ مسلم خواتین کو اس تحریک میں شامل کریں مادر ملت اور ان کی ساتھی خواتین نے صوبہ سرحد سے راس کماری تک خواتین میں ایسا جذبہ بھر دیا کہ 1947ءمیں پاکستان وجود میں آ گیا ہم ایک آزاد قوم بن گئے جب پاکستان بن گیا تو قائد اعظم نے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ”پاکستان بنانے میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے پاکستان میں ان کا برابر کا حق ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اس کی معاشی و معاشرتی بہبود صرف پاکستانی مردوں ہی کی نہیں بلکہ پاکستانی عورتوں کی بھی اولین ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید