• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی بسم اللہ کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت، خدمات کو خراج عقیدت

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم ایک مخلص، اصول پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دیر تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید