کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے اعلامیہ کے مطابق اسپرنگ سیشن 2026 میں مختلف انڈرگریجویٹ پروگرامز کی پہلی میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 تک بڑھا دی گئی ہے تمام امیدوار وہ اپنا داخلہ کنفرم کرنے کے لیے 2 جنوری 2026 تک داخلہ فیس تربت یونیورسٹی میں بنک برانچ میں جمع کرائیں مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس جمع نہ کرانے والے امیدواروں کا داخلہ منسوخ تصور کیاجائے گا۔