• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ باہمی احترام اور مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جو صوبے کی خوبصورت روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ایسے تہوار بھائی چارے ، امن اور محبت کے پیغام کو مضبوط کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری ، سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی ، سلیم گل ، میر شعیب زرکزئی ، میر خان محمد زہری اور دیگر موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید