ترک صدر کی امن مذاکرات کرانے کی پیشکش پر ماسکو کا جواب

August 08, 2022

ترک صدر رجب طیب اردوان کی روس اور یوکرین میں امن مذاکرات کرانے کی پیشکش پر ماسکو نے جواب دیا ہے۔

ترک صدر کے بیان پر روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات کی ابھی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

ترجمان کریملن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرینی وفد ریڈار سے جاچکا ہے، فی الحال امن مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفود کا ہوم ورک مکمل ہونے کی صورت میں ہی روس، یوکرین صدور کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

ترجمان کریملن نے یہ بھی کہا کہ روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان امن مذاکرات کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں اور امن مذاکرات تعطلی کا ذمہ دار دونوں ممالک ایک دوسرے کو ٹھہراتے ہیں۔