غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے خستہ حال عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے 46 خستہ حال عمارتیں گرنے سے 18 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔