یوکرین: امریکا کا فراہم کردہ جدید میزائل سسٹم تباہ، روس کا دعویٰ

August 08, 2022

علامتی فوٹو

روس نے یوکرین میں امریکا کا فراہم کردہ جدید میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم میزائل (HIMARS) میزائل مار گرائے ہیں۔

روسی فوج نے یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم گاڑیوں کو بھی تباہ کیا ہے۔