بلوچستان: سابق MPA کے بڑے بھائی فائرنگ سے جاں بحق

August 09, 2022

فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی ولسن مسیح جو زخمویں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

ولسن مسیح کوئٹہ میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے، ان کی میت کو مستونگ منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑھے بھائی تھے۔

دوسری جانب کرسچن کالونی میں فائرنگ سے 3 معصوم بچے بھی زخمی ہوئے تھے۔