جانی ڈیپ کے ہمشکل کی تصاویر وائرل

August 09, 2022

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایرانی میڈیا پر امریکی اداکار جانی ڈیپ کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ کے اس ہمشکل کی شناخت امین سیلس کے نام سے ہوئی ہے۔

امین سیلس جو معروف امریکی اداکار سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں، اب تک کچھ ماڈلنگ پراجیکٹ کر چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امین سیلس ایران میں رہتے ہیں اور ان کا تعلق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز سے ہے، وہ ایران کی مقامی ماڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ایرانی میڈیا پر سامنے آنے والی اداکار جانی ڈیپ کے اس ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔