کامن ویلتھ گیمز: سلور میڈلسٹ زمان انور پاکستان پہنچ گئے

August 10, 2022

کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔

ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔

محمد آصف زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب اور انعامات سے نوازیں گے، گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور کو 20 اور برانز میڈلسٹ کو 10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔

قومی ریسلرز نے وطن واپسی پر استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔