کراچی میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

August 10, 2022

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج ہونے والی بارش کے تازہ اعداد و شمار جائیں کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ 32 ملی میٹر بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق دوپہر 2 بجے تک پی اے ایف فیصل بیس شارع فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں 26، جناح ٹرمینل پر 25 اعشاریہ 9، ناظم آباد میں 22، یونیورسٹی روڈ پر 19 اعشاریہ 5، ایئر پورٹ کے اولڈ ایریا میں 18 اعشاریہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 18، ڈیفنس میں 17 اعشاریہ 8، پی اے ایف مسرور بیس پر 11، گلشنِ معمار میں 9 اور کیماڑی میں 6 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔