شلپا شیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، 6 ہفتے تک وہیل چیئر پر رہیں گی

August 10, 2022

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ وہیل چیئر پر براجمان ہیں۔

شلپا شیٹی نے حسِ ظرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ مجھے ہدایت ملی 'رول، کیمرا، ایکشن، break a leg '، میں نے اس جملے کو لغوی معنوں میں عملدرآمد کرکے دکھا دیا۔


واضح رہے کہ Break a leg کا مطلب کسی کو گڈ لک کہنا ہوتا ہے لیکن شلپا نے اپنی ٹانگ ہی تڑوا لی۔

اب 6 ہفتوں تک وہ چلنے پھرنے سے قاصر رہیں گی، صرف ایک ہی دن پہلے شلپا نے اپنی ویب سیریز کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔


'انڈین پولیس فورس' نامی ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے جس میں شلپا خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔