کراچی: پی اے ایف بیس فیصل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

August 10, 2022

شہر قائد میں آج شام 5 بجے تکسب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملی میٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قائد آباد میں 45، جناح ٹرمینل 35.6 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر علاقوں میں سرجانی ٹاؤن 28، کورنگی 34.8، گڈاپ 34.4 جبکہ صدر میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے میں 33.9، سعدی ٹاؤن میں 31.8 یونیورسٹی روڈ پر 27 اور کیماڑی میں 26.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ناظم آباد 24.4، نارتھ کراچی 22، اورنگی میں 19.5، پی اے ایف بیس مسرور 12.5، گلشن معمار 18 اور گلشن حدید میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔