گزشتہ مالی سال اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

August 11, 2022

اسلام آباڈ (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جولائی تا جون (2021ـ22) کے دوران اٹلی کو مجموعی طور پر 1085.675 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا جون (2020ـ21) کے دوران 774.658 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 40.14 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق، جون 2021کے دوران اٹلی کی برآمدات میں 74.887 ملین ڈالر سے جون 2022 میں 121.206ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 61.85 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2022 میں اٹلی کو برآمدات میں بھی 11.77 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ مئی 2022 میں 108.433ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، تمام ممالک کو مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں بھی بارہ مہینوں میں 26.56 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 25638.974ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 32450.087ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب اٹلی سے اس عرصے کے دوران 770.439 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 568.022 ملین ڈالر تھیں جو کہ زیر جائزہ مالی سال کے دوران 35.63 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔