مچھلی کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 4.50 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

August 11, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر4.50 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو437.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2021کے مقابلہ میں 4.50 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو 418.79ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون میں مچھلیوں کی برآمدات کاحجم 43.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومئی میں 42.70 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 34.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا، مالی سال 2020 میں مچھلیوں کی برآمدات سے ملک کو417.94ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔