چاہتے ہیں اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں: شرجیل میمن

August 11, 2022

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

سندھ کے وزیرِاطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کی جائز باتیں پوری کی جائیں۔

یہ بات وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں سڑکوں کا اسٹرکچر بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ختم ہو گا تو سڑکوں پر کام ہوتا نظر آئے گا۔