سابق شوہر نے برٹنی اسپیئرز کی چونکا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

August 11, 2022

فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے سابق شوہر کیون فیڈرلائن نے ان کی چونکا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

کیون فیڈرلائن نے برطانوی اخبارڈیلی میل کو دیے گئے انٹرویو میںبرٹنی اسپیئرز پربچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کرنے کےجو الزامات لگائے تھے، اُنہیں ثابت کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بظاہر گلوکارہ اپنے بیٹوں پرچیختے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں،جوکہ اس وقت تقریباََ 11 یا 12 سال کے ہوں گے جب یہ ویڈیو بنائی گئی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور اپنے بیٹوں پر اس طرح الزام عائد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس سے وہ گزرے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس جھوٹ کو روکنا ہوگا، اور مجھے امید ہے کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر اس سے بہتر انسان ہوں گے‘۔