لٹویا کی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست قرار دے دیا

August 11, 2022

لٹویا کی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو لٹویا کی پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں نہ صرف روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ یوکرین میں اس کی جارحیت وہاں کے عوام کی نسل کشی کے مترادف ہے۔

بحیرہ بالٹک میں واقع شمالی یورپی ملک جو 90 کے عشرے تک سابق سوویت یونین کا حصہ تھی کہ پارلیمنٹ کی اس قرار داد پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ لٹوین پارلیمنٹ کا فیصلہ نفرت انگیزی کے سوا کچھ نہیں۔ لٹویا کے نظریہ سازوں کو نیو نازیوں سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔