مریم نواز کا شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سے متعلق پیغام

August 11, 2022

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سے متعلق جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

ٹوئٹر پر نجی چینل کے ایک صحافی نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس معصوم بچی اور اس کی ماں نے کیا جرم کیا ہے؟ کیا کوئی اس سے متعلق بتانے والا ہے؟


ٹوئٹ کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے مگر بچی کی ماں کو بھی رہا کر دینا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے رانا صاحب سے بات کی ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی نہیں۔