لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران پراسیکیوشن کے 3 گواہوں نے 1 مقدمے میں بیان ریکارڈ کرایا۔
لاہور کی اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔
عدالت نے 4 مقدمات کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔