مانسہرہ: خاتون ڈانسر کے قتل کا مقدمہ سابق صوبائی وزیر ابرار حسین کیخلاف درج

August 13, 2022

مانسہرہ میں غیر اخلاقی حرکات سے روکنے پر خاتون ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، قتل کے الزام میں سابق صوبائی وزیر حاجی ابرارحسین اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس تھانہ سٹی کے مطابق ٹھاکرا میں جمشید نامی شخص کے حجرے پر ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران غیر اخلاقی حرکات سے روکنے پر مشتعل ہوکر حاجی ابرارحسین عرف بالا نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے خاتون ڈانسر کرن نگینہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے قتل کے الزام میں حاجی ابرار حسین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حجرے کے مالک جمشید اور دوسرے ڈانسر معراج کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔