سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

August 13, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 18 ہزار 741 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر بڑھ کر 1802 ڈالر فی اونس ہے۔