‏اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹرچینج کو بند کردیا‏

August 13, 2022

فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹرچینج کو بند کردیا‏۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی، گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔

پولیس‏ کا کہنا ہے کہ کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورژن ہوگی، آئی جی پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔

پولیس‏ کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد، فیصل ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورژن ہوگی‏، لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی جائے گی۔

پولیس‏ کا کہنا ہے کہ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے موڑی جائے گی، مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو بہارہ کوہ ڈھوک جیلانی لائن اپ کیا جائے گا۔