سعودی قیادت کا یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

August 14, 2022

فائل فوٹو

سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے تہہ نیتی پیغامات میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک کہا گیا ہے۔

سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسکی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔