این ڈی ایم اے نے بلوچستان سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچا دیا

August 14, 2022

فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ امدادی سامان بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 39 ہزار افراد کے لیے راشن بیگز مہیا کیے گئے، 45 ہزار سے زائد متاثرین کے لیے خیمے پہنچائے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 6 ہزار ترپالیں،7 ہزار مچھردانیاں اور 3 ہزار سے زائد کمبل مہیا کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 55 ڈی واٹرنگ پمپس اور 50 جنریٹر بھی بھجوائے گئے، دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظان صحت کٹس اور کیمیکل اسپرے مشینیں شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے لیے 14 اگست کو مزید امدادی سامان روانہ کیا، تازہ کھیپ میں 60 ہزار افراد کے لیے ترپالیں، کمبل اور مچھر دانیاں ہیں۔