ناروے کے عوام کا منفرد انداز بلال سعید کو بھا گیا

August 15, 2022

فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید کو ناروے کے عوام کا منفرد انداز خوب بھا گیا، کانسرٹ میں آئے سامعین احد بلال کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے خود کو روک نہ سکے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ بلال سعید نے اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کی سالگرہ ہے ۔

بس پھر کیا تھا کانسرٹ میں آئے تمام سامعین نے با آواز بلند ننھے میاں کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دے کر خوبصورت تحفہ پیش کیا۔

گلوکار نے اس ویڈیو کے کیپشن میں سالگرہ کی مبارک باد پر اوسلو کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بلال سعید ان دنوں برطانیہ اور یورپ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف کانسرٹس کریں گے۔ گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے کانسرٹس کا آغاز کیا۔