• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ کا والدین کیلئے مہنگا تحفہ

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

تنازعات میں گھرے رہنے والے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ دولت کی نمائش کرتے ہوئے والدین کے لیے مہنگا تحفہ خرید کر توجہ کا مرکز بن گئے۔

یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نقد رقم گن رہے تھے، رقم 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی صورت میں تھی۔

بعد ازاں انہوں نے یہ رقم خرچ کر کے اپنے خاندان کے لیے ایک بالکل نئی گاڑی خرید لی۔

انہوں نے یہ گاڑی اپنے والدین کو تحفے میں دی ہے، جس پر ان کے والدین خوشی سے سرشار نظر آئے اور بیٹے کی جانب سے اتنا قیمتی تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی پنجابی اداکار ایمی ورک نے بھی رجب بٹ کو مبارک باد دی ہے۔

خیال رہے رجب بٹ متعدد مواقع پر یہ بتا چکے ہیں کہ والدہ میری زندگی میں سب سے اہم شخصیت ہیں۔




رجب بٹ کے مختلف لوگوں سے اختلافات اور اہلیہ و بچے سے متعلق معاملات اکثر خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید