شیخ رشید نے بھی لندن کی راہ لے لی

August 15, 2022

—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی لندن کی راہ لے لی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 18 اگست کو لندن جانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا جلسہ نہیں ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے نواز شریف اور زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، نواز شریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نا اہل کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔