ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

August 15, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔