مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

August 16, 2022

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو بھی صاف کیا گیا۔

مہمانوں کے خانہ کعبہ سے نکلنے پر فرش دھویا گیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود استعمال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمٰن السدیس سمیت دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔