ڈارلنگز اسٹار وجے ورما کی والدہ بیٹے کی شادی کیلئے پریشان

August 16, 2022

فلم ڈارلنگز کے ایک سین کا اسکرین گریب

بالی ووڈ اداکار وجے ورما کو فلم ڈارلنگز میں کام کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، والدہ نے بھی اپنے بیٹے کو لے کر خدشات کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے ورما کی والدہ نے بیٹے کو فلم میں دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم میں وجے کو اپنی اہلیہ پرشدید تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے میرے دل میں ڈر آگیا ہےکہ کیا حقیقی زندگی میں میرے بیٹے سے کوئی شادی کرنے کے لیے راضی ہوگا یا نہیں؟

واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی گھریلو تشدد کے موضوع پر مبنی فلم ڈارلنگز نے شائقین میں دھوم مچادی ہے۔ نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی اس فلم میں گھریلو تشدد کو ڈارک کامیڈی کے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

فلم میں اداکار وجے ورما منفی کردار نبھا رہے ہیں، جو اپنی اہلیہ کو اپنے ظلم و جبر کا نشانہ بناتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران خدشہ تھا کہ کہیں وہ عالیہ بھٹ کو غلطی سے زخمی نہ کردیں۔