مسجد نبوی ﷺ میں آسمانی بجلی کے دل دہلا دینے والے مناظر

August 16, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

مسجد الحرام میں کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے حیران کن مناظر سامنے آنے کے بعد اب مسجد نبوی ﷺ میں بھی ایسے ہی مناظر زائرین کو دیکھنے کے لیے ملے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مسجد نبویﷺ کی کچھ تصاویر و ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں آسمانی بجلی کو کیمرے کی آنکھ نے خوبصورتی سے قید کر لیا۔

اس دیدہ زیب منظر کی تصاویر انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابر رحمت برسنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں موجود زائرین خوشی سے نہال ہیں اور اپنی عبادات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں مکہ مکرمہ میں بنے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران کلاک ٹاور پر بجلی گری۔