• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ: کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو

فوٹو العربیہ اردو
فوٹو العربیہ اردو

مکہ مکرمہ میں بنے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ دن پہلے مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران کلاک ٹاور پر بجلی گرتی نظر آرہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں آسمانی بجلی کلاک ٹاور پر گرتی نظر آرہی ہے، جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کردینے والا منظر ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو سے متعلق کسی سرکاری حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید