آصف زرداری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش

August 16, 2022

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشلٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ہیں، لیکناس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔

انہوں نے جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے دوران معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔