روس و ترکیہ کا ایس 400 میزائل سسٹم کی ایک اور کھیپ کا معاہدہ

August 16, 2022

روس اور ترکیہ کے درمیان ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی ایک اور کھیپ کا معاہدہ ہوگیا۔

ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور ترکیہ نے ایس 400 میزائل سسٹم کی دوسری کھیپ کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ترکیہ نے 2020 میں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ خریدی تھی، جس کی امریکا نے مخالفت کی تھی اور ترکی کے دفاعی حکام پر پابندیاں لگا دی تھیں۔