امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

August 16, 2022

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون اول کی ترجمان کا کہنا ہے کہجل بائیڈن میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات پائی جاتی ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جل بائیڈن کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کی دو، دوخوراکیں لگواچکی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوئے تھے۔