پی ٹی آئی سینیٹرز پر مشتمل وفد کا دورہ اڈیالہ جیل، شہباز گل سے ملاقات

August 16, 2022

رہنما تحریک انصاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیرِ قیادت 7 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کی۔

وفد میں سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور سینیٹر سردار گُردیپ سنگھ شامل تھے۔

تحریک انصاف کے وفد نے ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وفد کے ارکان نے ڈاکٹر شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وفد کے اراکین ملاقات کے حوالے سے تمام تر صورتحال سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔