واٹس ایپ نیا دلچسپ فیچر متعارف کروانے کو تیار

August 17, 2022

لکھے ہوئے یا بولے گئے پیغامات کو جَلد ایک دوسرے تک پہنچانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیغام رساں ایپلیکیشن واٹس ایپ جَلد ہی موسٹ وانٹڈ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

موصول ہونے والے پیغامات کو بے دھیانی میں ڈیلیٹ کرنے کی غلطی تو سب ہی کرتے ہیں اور بعد ازاں پریشانی کا سامنا بھی۔

اب اس پریشانی سے جان چھڑوانے کے لیے واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ سے حاصل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے، جَلد ہی آنے والے اس نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے حذف شدہ پیغامات کو دوبارہ سے واپس لانے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، اس فیچر کو جَلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اگر صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کو حذف کیا گیا تو اِن کی اسکرین پر ایک چھوٹا سا ’پاپ اپ‘ دکھائی دے گا جو حذف شدہ پیغام کو ’اَن ڈو‘ (واپس موصول) کرنے کا آپشن دے گا، یہ پاپ اَپ چند سیکنڈ کے لیے اسکرین پر موجود رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر میڈیا فائلز، وائس نوٹ اور دستاویزات کو بھی واپس لانے کے لیے میسر ہوگا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل اَز وقت ہے۔

اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ صارف کو اپنی ڈسپلے پکچر میں تبدیلیاں کرنے کا بھی آپشن فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا صارفین کے استعمال کے لیے زیرِ آزمائش ہیں، یہ فیچر کامیاب ہونے پر سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کے ساتھ صارفین کے نمبر اور پرائیویسی سے متعلق بھی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔