• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے اپنی پروڈکٹس کے ناموں کیساتھ ’i‘ کیوں لگایا؟ وجہ سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پہلے آئی فون کے لانچ ہونے کے تقریباً 2 دہائیوں بعد بھی ایپل کے بہت سے صارفین کو یہ نہیں معلوم کہ کمپنی نے اپنی پروڈکٹس کے ناموں کے ساتھ انگریزی کا حروف ’i‘ کیوں لگایا۔

اب تک ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے پروڈکٹس کی برینڈنگ کے لیے انگریزی کے حروف ’i‘ کے استعمال نے متعدد نظریات کو جنم دیا۔

کچھ نے قیاس کیا کہ یہ چھوٹا ’i‘ انٹرنیٹ، انٹیلی جنس یا انفارمیشن کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ صارف کی انفرادیت کی نمائندگی کرتا ہے۔

صارفین کی جانب سے اسی طرح کے اور بھی بہت سارے اندازے لگا گئے۔

اب حال ہی میں ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے پروڈکٹس کی برینڈنگ کے لیے انگریزی ایلفابیٹ ’i‘ کے استعمال کی اصل وجہ سامنے آئی ہے۔

امریکی جریدے ریڈرز ڈائجسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے پروڈکٹس کے ناموں کے ساتھ ’i‘ اصل میں’انٹرنیٹ‘ کی نمائندگی کرتا تھا۔

اسٹیو جابز نے بتایا کہ کمپنی نے 1998ء میں جب انٹرنیٹ کنیکٹوٹی کی صلاحیت رکھنے والا اپنا پہلا کمپوٹر لانچ کیا تو اس کا نام’آئی میک (iMac)‘ رکھا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے کمپنی نے ترقی کی منازل طے کیں تو ساتھ ساتھ ’i‘ کے استعمال کی تشریح بھی بدل گئی اب اس کا استعمال انٹرنیٹ کی نمائندگی تک محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ انٹرنیٹ، انفارمیشن اور کمپنی کے پروڈکٹس کے ذاتی استعمال اور تعلیمی صلاحیت پر زور دیتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید