مائنس ون کے بعد مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، منظور وسان

August 17, 2022

فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہمائنس ون پہلے بھی ہوا ہے، مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے، عام انتخابات 2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا۔