سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں دنانیر کونسا کردار ادا کر رہی ہیں؟

August 17, 2022

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر مبین نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں اداکارہ دنا نیر ایک صحافی انیتا پونم والا کا کردار ادا کریں گی۔

یہ پوسٹ اداکارہ کی جانب سے ناصرف لائیک کی گئی ہے بلکہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب دنا نیر کی اسی ڈرامے کی ایک لُک وائرل ہو گئی ہے۔

جسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے دنا نیر کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں اُنہوں نے ذرا سا بھی میک اپ نہیں کیا ہوا ہے، بس کاجل اور گریسی ہیئر اسٹائل بنایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی سیریز سے پہلی جھلک وائرل ہونے پر چاہنے والوں کی جانب سے دنانیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔