شہباز گل کی منتقلی، پی ٹی آئی کی جعلی میڈیکل کی کوشش، ذرائع

August 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو پنجاب کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے جعلی میڈیکل کی کوشش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ہے، تحریک انصاف امن و امان خراب کرنے کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچی، پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل کے باہر موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آئی جی جیل خانہ جات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ہیلتھ پر شدید دباؤ ہے، عمران خان نے شہباز گل کی جعلی میڈیکل ایمرجنسی اور راولپنڈی کے اسپتال میں منتقلی کے لیے دباؤ ڈالا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے آج شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔