امریکا: وائیومنگ پرائمری الیکشن میں ٹرمپ مخالف ری پبلکن رکن کانگریس لز چینی کو شکست

August 17, 2022

امریکی ریاست وائیومنگ کے پرائمری الیکشن میں سابق صدر ٹرمپ کی شدید مخالف ری پبلکن رکن کانگریس لز چینی کو شکست ہوئی ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پرائمری الیکشن میں لز چینی کے مدمقابل ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہیریئٹ ہیگمین کامیاب ہوئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق لز چینی کو پرائمری الیکشن میں کئی دہائیوں کی بدترین شکست کا سامنا ہوا ہے۔

لز چینی کو پرائمری میں 37 پوائنٹس کے ساتھ 1968 کے بعد سے چوتھی بدترین شکست ہوئی۔ لز چینی سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کرنے والے 10 ری پبلکن ارکان میں شامل تھیں۔

لز چینی 2024 کے امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق لز چینی سابق نائب امریکی صدر ڈِک چینی کی بیٹی ہیں۔