سونے کی قیمت میں 2800 روپے فی تولہ کی کمی

August 19, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2800 روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1769 ڈالر سے بڑھ کر 1771 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2800 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 42ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2397 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 22ہزار 256 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1540 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔