طیبہ گل کے جنسی ہراسانی کے الزامات، عدالت نے انکوائری کمیشن کی جانب سے نیب افسران کو جاری نوٹس معطل کر دیا

August 25, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین کے روبرو سابق چیئرمین نیب کیخلاف طیبہ گل کے جنسی ہراسگی کے الزامات کےحوالے سےنیب کے افسران کی انکوائری کمیشن کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے انکوائری کمیشن کی جانب سے نیب افسران کو جاری نوٹس معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر ان سے جواب طلب کرلیا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کاشف مسرور سمیت چار افسران کے وکیل صفدر شاہین پیرازادہ نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت انکوائری کمیشن مفاد عامہ کے معاملےمیں تشکیل دے سکتی ہے، خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ پہلے دو عدالتوں میں زیر التواء ہے۔