200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، جیکولین فرنینڈس عدالت طلب

August 31, 2022

دہلی کی عدالت نےبالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔

دہلی کی پٹیالہ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر انہیں طلب کیا۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اس مقدمے میں سکیش چندراشیکھر نامی شخص پہلے ہی گرفتار ہے۔