پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی یا بڑھیں؟ عوام منتظر

August 31, 2022

آئندہ 15 روز کےلیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی یا بڑھیں گی؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق اعلان آج رات 12 تک ہوگا۔

عالمی مارکیٹمیں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام ریلیف کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا انحصار بڑی حد تک پیٹرولیم لیوی پر ہوگا، اگر لیوی بڑھادی گئی تو عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکے گا۔