راجو شری واستو کے دوست نے آنجہانی کامیڈین کی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

September 21, 2022

فائل فوٹو

آج 58 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی زندگی سے ان کے دیرینہ دوست نے پردہ اٹھا دیا۔

راجو شری واستو کے دوست اشوک مشرا کا کہنا ہے کہ راجو سے پہلی بار ملاقات 1992ء میںہوئی، انہی کی وجہ سے میں نے پہلی مرتبہ 150 روپے بھی کمائے۔

اشوک مشرا نے اس حوالے سے کہا کہ ایک دن اچانک راجو شری واستو نے کال کر کے مجھے ریکارڈنگ کے لئے اسٹوڈیو بلایا اور کچھ لائنز پڑھنے کو دیں، اسی روز میں نے پہلی بار پیسے کمائے تھے۔ کامیڈین نے مجھے کھانا بھی دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راجو شری واستو کی وجہ سے ہی مجھے ممبئی میں پہلی بار کھانا اور رہائش ملی، میری قسمت اچھی تھی جو میں ایک بڑے آرٹسٹ کے ساتھ رہا۔

اشوک مشرا کا کہنا تھا کہ راجو شری واستو بہت ہی سادہ انسان تھے۔